Saturday, 7 January 2017

Most Cruel Rulers in History in Urdu|Tareekh ke Zalim Hukmaran|تاریخ کے ...

0 comments

اداکاراوم پوری انتقال کی اصل وجہ سامنے آگئی

0 comments

ممبئی(شہیر اردو پوائنٹ نیوز ڈیسک) ہندوستانی فلم اسٹار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔اوم پوری کے قریبی دوست اشوک پنڈٹ نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا، 'اوم جی کو جمعہ (6 جنوری) کی صبح دل کا شدید دورہ پڑا'۔انھوں نے اس خبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی

Friday, 6 January 2017

اسرائیل پہلی بار خفیہ ایجنسی موساد میں کن افراد کو شامل کر نے جارہا ہے ؟حیران کن انکشافات

0 comments

Israel_mosad_women

یروشلم(شہیر اردو پوائنٹ نیوز ڈیسک) اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد نے پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص بھرتی مہم کا آغاز کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مختلف اخبارات میںضرورت برائے طاقتور خواتین کے جملے سے مزین اشتہار شائع ہوئے ہیں جن میں ایک عورت کی مبہم سے تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ موساد میں 40 فیصد افرادی قوت خواتین پر مبنی ہے جن میں سے 24 فیصد اہم سینیئر پوزیشنوں پر فائز ہیں۔موساد کے سابق سربراہ تامِر پاردو ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر اہلکار ہوتی ہیں،
اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق انھوں نے 2012 میں ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کی ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت اور انا پر قابو پانے کی وجہ سے وہ اپنا کام مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں،وہ کام میں اچھی ہوتی ہیں، تو وہ بہت اچھی ہوتی ہیں۔موساد کی ویب سائٹ پر اس نوکری میں دلچسپی لینے والی خواتین کے لیے پیغام ہے دیا گیا ہے کہ یہ اس بارے میں نہیں کہ آپ نے کیا کیا ہے، بلکہ اس بارے میں ہے کہ آپ کون ہیں۔واضح رہے کہ 1949 میں قائم ہونے والی موساد دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسیوں میں شمار ہوتی ہے، اس پر بہت سے لوگوں کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔

چین دنیا پر بازی لے گیا، ایسی چیز ایجاد کر لی کہ جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

0 comments

بیجنگ (شہیر اردو پوائنٹ نیوز ڈیسک) چین میں زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے 15ہزار اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ، اس سسٹم سے لوگوںکی زندگیوں کا تحفظ کیا جا سکے ، یہ اسٹیش چین کے شمال اورجنوب علاقوں میں زیا نصب کیے جائیں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے 15ہزار مشاہدہ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور 2020 تک یہ سہولت پورے چین میں ہو گی اس سے زلزلہ جیسی قدرتی آفات کی پیشگی احاطہ کیا جا سکے گا اور لوگوں کی جانیں بچائیں جا سکیں گی۔ یسے اسٹیشن فی الحال شمال مغربی سنکیانگ ، سیچون ، گانسو اور یوننان سمیت چین کے شمال اور جنوبی علاقوں میں نصب یے جائیں گے ۔یہ اسٹیشن جنوب مشرقی ساحل کے ساتھ 13کلومیٹر کے فاصلے پر شمالی چین میں 200 مربع کلومیٹر اور
دیگر علاقوں میں 47 کلومیٹر پر نصب کیے جائیں گے ۔ زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیشن ہو گا ۔ چینی سائنسدانو ںکے مطابق یہ اسٹیشن 5شدت کے زلزلے کی پیشگی اطلاع ایکسیکنمنٹ کے اند ر اندر دے گا ، اس منصوبے پر 290 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔